ایئرچیف کا چین سے سٹیلتھ فائٹر طیاروں کی خریداری کا اعلان
کسی بھی ملک کا مضبوط دفاع اس ملک کو ناقابل تسخیر بناتا ہے جس کے لئے دوسرے ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مسلسل کوششیں جاری رہتی ہیں ۔اسی تناطر میں پاکستان کے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چین سے Stealth multirole fighter j-31 ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ لینے کے اعلان کیا ہے۔جس پر بھارت میں بھونچال کی سی کیفیت ہے ۔پاکستان کی جانب سے چین سے جے 31 Stealthجیٹ لینے کا اقدام خطے میں ایک گیم چینجلر ثابت ہو گا ،پا کستان کی اس فا ئٹر جیٹ کی خریداری کے حوالے سے چین سے باقاعدہ ڈیل ہو چکی ہے ،دوسری جانب پاکستان ترکی اور آذربائیجان کے ساتھ مل کر فیفتھ جنریشن فائٹر طیارے CON پر بھی کام کررہا ہے لیکن اس کے مکمل ہونے پر ابھی کافی عر صہ درکار ہے ۔یعنی ہم کہ سکتے ہیں مستقبل قر یب میں پاک فضائیہ دو طر ح کے Stealth طیارے استعمال کرے گی۔ j-31 ایک Stealth ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ طیارہ ہے ، اس طیارے کی چین میں 2014 میں کامیاب آزماشی پروازکی گئی تھی۔ یہ چینیMighty Dargan J20 کا جدید ورژن ہے اور اس جیٹ فا ئٹرکو مزید جدید بنانے پر کام اب بھی جاری ہے۔پاکستان میں حال ہی میں ہونے والی پاک فضائیہ کی ا یک آپرپشنل ائیر بیس پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر تھے اس تقریب میں پاکستان ائر فورس میں نئے شامل کئے گئے جدید ایواناکس آلات سنیر اور ڈرون اور لانگ رینج میزائلوں کی نمائش بھی کی گئی ۔ اس کا مقصد پاک فضائیہ کوموجودہ وار گیم چینلجر سے نمٹنے کے لیے فضائیہ کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا وقت حا ضر کی اہم ضرورت تھی ۔ اس حوالے سے دیکھا جائے تو پاکستان نے ما ضی کے مقابلے میں اپنی فضائی میں قوت نمایا ں اضافہ کیا ہے۔جس میں جے ایف تھنڈر بلاک ون ٹو کے بعد تھری تیاری اور چین سے لیے گئے جے ٹین سی فور پلس جنر یشن ملٹی رول طیارے ہیں۔ماضی میں ایک وقت تھا جب امریکی سا ختہ ایف سولہ طیارے پاک فضائیہ کی اولین تر جیح تھی یہ جیٹ طیارہ آج کے دور میں بھی اپنی حربی جنگی صلا حیت کے با عث دنیا بھر میں مانا جاتا ہے۔ ایف سولہ ،جے ایف تھنڈر بلاک تھری اور جے ٹین سی طیارے بھارت کے رافیل طیاروں کے مقابلے میں اب پاک فضائیہ کے فرنٹ لائن طیارے ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق ان جیٹ طیاروں کے خریدنے کے اعلان نے پاکستان کو بھارت پر برتری دلادی ہے ۔ ۔اس حوالے سے امریکہ میں قائم انٹرنیشنل اسیسمنٹ اینڈ سٹریٹیجی سینٹر کے چینی عسکری ماہر رک فشر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فروخت کرنا چین کے لیے اہم ہے۔ کیونکہ پاکستان چین کا اسٹرٹجیک پارٹنر ہے دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں پاکستان اور چین کے لیے ان طیاروں کے نئے خریدار بھی سامنے آئے ہیں ،چینی سا ختہ J-31 انفراریڈ سرچ اینڈ ٹریک سسٹم سے لیس الیکٹرو آپٹیکل ٹارگٹنگ سسٹم سے لیس ریڈار پر نہ نظر آنے والا stealth فا ئٹر ہے۔ دو انجن ہونے کی بدولت اس کی تھر سٹ پاور دوگنا ہے ۔