نگران وزیراعظم کی ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی سرمایہ کاری سہولیات پر گفتگو
پاکستان میں معاشی استحکام لانے کی کامیاب کوششوں کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ورلڈ اکنامک فورم کے 54 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت بڑی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ نگران وزیراعظم کی ڈیووس سوئٹزرلینڈ میںاس سلسلے میں 15 تا19 جنوری تک مصروفیات جاری رہیں گی ۔ اس دوران وہ ورلڈ اکنامک فورم سے ’’ٹریڈ ٹیک ٹریلین ڈالر پرامس‘‘کے موضوع پر کلیدی خطاب،عالمی تنازعات سے بچاؤ ، بین الاقوامی نظام پر اعتماد کی بحالی اور اقتصادی مشکلات سے تحفظ کے حوالے سے منعقدہ اہم تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔اس دورے میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کئی حکومتی وکاروباری رہنماؤں اور سرکاری حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ ’’انویسٹ ان پاکستان‘‘کی تقریب میں شرکت کرنا بھی شامل ہے ۔ گیزوریخ، سوئیٹزر لینڈ پہنچنے پرپاکستان کے جنیوا میں مستقل مندوب بلال احمد، سوئیٹزرلینڈ میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے وزیرِ اعظم کااستقبال کیاڈیووس میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑسے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے موسمیات ،جان کیری کی ملاقات ہوئی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے مقامی اورعالمی سطح پر اثرات بالخصوص ترقی پذیر ممالک کیلئے اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے کارگِل (Cargill) کے صدر و چیف ایگزیکیٹیو آفسیربرائن سائیکس ( Brian Sikes) نے ملاقات کی ملاقات میں وزیرِ اعظم نے کارگِل کے پاکستان کے ساتھ زرعی شعبے میں تعاون اور پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا اور حکومت کے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام اورقلیل عرصہ میں اس کے مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اور انکے مثبت نتائج پر گفتگو کی۔ وزیرِ اعظم نے حکومت کے غذائی تحفظ کیلئے اقدامات بالخصوص (ایس آئی ایف سی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زرعی شعبے میں جدت کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی برائن سائیکس نے مختلف شعبوں بالخصوص زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کی تعریف کی۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے دورہ ڈیووس میں لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان لبنان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیاملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پرگفتگوکی اور وزیر اعظم کاکڑ نے اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں بالخصوص بچوں اورعورتوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اظہارِ تشویش کیا نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ملاقات کی ہے اس موقع پرپاکستان اور سری لنکا کے مابین تجارت کے فروغ اور علاقائی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔