ڈالر 19پیسے، سونا 2ہزار روپے تولہ سستا مارکیٹ 170پوائنٹس گرگئی
کراچی (کامرس رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے گھٹ گیا۔ بدھ کے روز انٹربنک میں ڈالر کی قدر 280.25 پر مستحکم رہی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 280.92 روپے کی سطح سے گر کر 280.73 روپے رہ گئی۔ مقامی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت 39 پیسے گھٹ کر 305.57 روپے اور برطانوی پاؤنڈ 19 پیسے گھٹ کر 356.48 روپے رہ گیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 13 پیسے بڑھ کر 74.90 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافے سے 76.90 روپے رہ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 22 ڈالر کی کمی سے فی تولہ سونے کی قیمت2000 روپے گھٹ کر 2لاکھ 15ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کے بھاؤ 1715 روپے کی کمی سے 1لاکھ 84ہزار 585 روپے رہ گئے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کے اضافے سے 2600 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کے اضافے سے 2229.08 روپے کی سطح پر آگئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار حصص میں اتار چڑھائو کے بعد اختتام مایوس کن انداز میں ہوا۔ بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 64 ہزار پوائنٹس سے اوپر جانے کے باوجود دوبارہ تنزلی کا شکار ہوا اور 170پوائنٹس کمی سے دوچار ہوا۔ مارکیٹ سرمائے میں20ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ کے ایس ای100انڈیکس 170.13پوائنٹس کی کمی واقع سے 63567.34پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 1.67پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 21354.25 پوائنٹس پر آگیا۔ کے ایس سی آل شیئرز انڈیکس 105.19پوائنٹس گھٹ کر 43068.53 پوائنٹس اور کے ایم آئی30انڈیکس238.40پوائنٹس کے خسارے سے 107217.58پوائنٹس پر بند ہوا۔