چیئرمین سینٹ سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک چین تعلقات مضبوط، تاریخی اور کثیر الجہتی نوعیت کے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے تائیوان پر پاکستان کے واضح اور اصولی موقف کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینٹ نے "ون چائنہ اصول" کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکل میں تائیوان کی آزادی اور چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قابل قبول نہیں ہے۔