کشمیری عوام 26جنوری کو بھارت کے نام نہاد جمہوریت کے دن پر یوم سیاہ منائیں : حریت کانفرنس
سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے کہا ہے کہ 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر اپنی سزمین پر ناجائز بھارتی تسلط کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ ترجمان کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اس کے خلاف بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں۔ جموں کے مکوال سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق فوجی جوانوں نے منگل کے روز جموں کے مکوال سیکٹر پر ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے مختلف بہانوں سے کشمیریوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کی جاری مہم کے تسلسل میں قابض حکام نے منگل کو ضلع کولگام میں ایک اور شہری کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی۔ جموں میں دو مختلف سڑک حادثات میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ کئی طلبا اور اساتذہ زخمی ہو گئے۔ ضلع پونچھ کے علاقے کسالیان میں فوج کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک بھارتی فوجی اہلکار پریتم سنگھ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔