• news

شاہدرہ، گیس سلنڈر پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی

لاہور+فیروزوالہ ( نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ شاہدرہ میں گھرمیں کھانا تیار کرتے ہوئے گیس سلنڈر پھٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیںصوبائی دارالحکومت لاہور میں دم گھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے کی حالت خراب ہو گئی۔ہربنس پورہ میں دو شہری جنریٹر والے کمرے میں سو رہے تھے کہ دھوئیں کے باعث دونوں کی حالت خراب ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوران علاج ایک شخص دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت بھی تشوشناک بتائی جا رہی ہے، واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کمرے کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن