پی ٹی آئی ہفتے کو کمپین کا آغاز کرے گی ،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کی ،بیرسٹر گوہر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہفتے کو اپنی کمپین کا آغاز کرے گی ۔ کل اپنے سارے ٹکٹس ایوارڈ کر دئیے تھے ۔ وکلاکے حوالے سے بعض ٹکٹس پر مشاورت مکمل ہو گی ۔ آج حتمی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کارکنان گھبرائیں نہیں ، تمام امیدواروں سے درخواست ہے اپنے نشانات ہمارے تک پہنچائیں ، ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کسی کو حملے کی اجازت نہیں ، ہماری افواج نے ایران کو موثر جواب دیا ہے ۔ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے ۔ شیر افضل مروت مرضی کے ساتھ نہیں جاتے ان کے ساتھ جماعت جاتی ہے ، شبلی فراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کئے جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہو اس کے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین صاحب نے جو باتیں کیں ان کو تسلیم کرتا ہوں ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں نے واپسی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے پنجاب خود اٹھے گا ۔ رف حسن کے بارے میں شکوہ کیا بانی پی ٹی آئی نے اس پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ۔