• news

پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع  

پشاور+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) صدر عارف علوی نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی۔ صدر مملکت نے جسٹس فضل سبحان، جسٹس شاہد خان اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کی مدت ملازمت میں توسیع کردی ہے۔ مدت ملازمت میں توسیع کا اطلاق 18 فروری سے جوڈیشل کمشن آف پاکستان کی جانب سے تعیناتی تک ہوگا۔ صدر عارف علوی نے مدت ملازمت میں توسیع آئین کے آرٹیکل 197 کے تحت کی۔

ای پیپر-دی نیشن