• news

 انتخابی نشان تبدیل نہیں ہو سکتا: وکیل الیکشن کمشن‘ درخواست نمٹا دی گئی 

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نشان پریشر ککر الاٹ نہ کرنے کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹادی۔ عدالت نے ریٹرننگ افسر کو جاری توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔ وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کا عمل شروع ہے اب تبدیلی نہیں ہو سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن