قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب، آرمی چیف سمیت عسکری، سیاسی قیادت شریک ہوگی
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ+ خبرنگارخصوصی) پاکستان اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر غور کیلئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑکی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس دوپہر 2 بج کر 45 منٹ پر طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف سمیت دیگر سروسز چیف شریک ہوں گے، اجلاس میں خفیہ اداروں کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائیگی، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر فیصلے کئے جائیں گے۔