• news

نواز، شہباز کے کاغذات کیخلاف درخواستیں واپس، ذوالفقار، فہمیدہ مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت

لاہور+ کراچی (خبر نگار+خصوصی نامہ نگار+ ایجنسیاں) لاہور ہائیکورٹ نے  نواز شریف اور شہباز شریف، چودھری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستیں واپس کردیں۔  جسٹس فاروق حیدر نے  کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر تمام درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے۔ شہری شاہد اورکرزئی نے نواز شریف اور شہباز شریف کے  کاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جنہیں برانچ نے تاخیر سے دائر ہونے پر واپس کردیا۔ اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں دائر کا وقت 17 جنوری صبح 10 بجے تک تھا۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ سے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔ عدالت  نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی آئینی درخواستیں منظور کرلیں۔ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا نے قومی اسمبلی کے حلقہ  223، ذوالفقار مرزا نے پی ایس 70،71،72  سے بھی کاغذات جمع کرائے تھے۔ ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کو این اے 64 سے بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔ تین رکنی بنچ پہلے ہی قیصرہ الٰہی کو این اے 69 اور پی پی 32 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے چکا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔ مراد سعید کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے ٹکٹ واپس کردیا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے ٹکٹ واپس لیے جانے پر درخواست نمٹا دی۔ ادھر لاہور کے تمام قومی و صوبائی حلقوں پر تحریک انصاف نے حمایت یافتہ امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی۔ این اے 117سے علی اعجاز بٹر، این اے 118سے عالیہ حمزہ، این اے 119سے شہزاد فاروق، این اے 120سے عثمان حمزہ اعوان، این اے 121 سے وسیم قادر، این اے 122سے لطیف کھوسہ ، این اے 123سے افضال کریم پاہٹ، این اے 124سے ضمیر جھیڈو ایڈووکیٹ، این اے125سے رانا جاوید عمر، این اے 126سے توقیر کھوکھر، این اے 127سے ظہیر عباس کھوکھر، این اے 128سے سلمان اکرم راجا، این اے 129سے میاں محمد اظہر، این اے 130سے یاسمین راشد کی حمایت کی جائے گی۔ حلقہ پی پی 145سے یاسر گیلانی، پی پی 146سے جنید رزاق، پی پی 147سے محمد خان مدنی، پی پی 148سے غلام محی الدین دیوان، پی پی149سے حافظ ذیشان رشید، پی پی 150سے عبدالکریم خان، پی پی 151سے حماد اعوان، پی پی 152سے نعمان مجید، پی پی 153سے میاں اویس انجم، پی پی 154سے شکیل احمد سندھو، پی پی 155 سے شیخ امتیاز، پی پی 156سے علی امتیاز ورائچ، پی پی157سے حافظ فرحت عباس، پی پی 158سے چوہدری یوسف علی پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔ پی پی 159سے مہر شرافت علی، پی پی 160سے اعظم نیازی، پی پی 161سے فرخ جاوید مون، پی پی 163سے عظیم اللہ خان، پی پی 164 سے یوسف میو، پی پی 165سے احمر بھٹی، پی پی 166سے خالد محمد محمود گجر، پی پی 167سے عمار بشیر گجر، پی پی 168سے ندیم عباس بسرا، پی پی 169سے میاں محمود الرشید‘ پی پی 170سے ہارون اکبر، پی پی 171سے میاں اسلم اقبال، پی پی 172سے مسز مہر واجد، پی پی 173سے زبیر نیازی، پی پی 174سے چوہدری اصغر گجر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے، جبکہ پی پی 162سے تاحال امیدوار کا نام جاری نہیں کیا گیا۔خصوصی نامہ نگار کے مطابق  پاکستان عوامی تحریک نے عام انتخابات کیلئے لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ لطیف احمد حسین این اے 123، ملک مجاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹ این اے 124، ملک احمد اعوان این اے 125 سے پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار ہوں گے۔ صوبائی اسمبلی کیلئے محمد احمد صابری پی پی 147، حبیبہ حنا پی پی 149، سہیل احمد پی پی 159، سردار عارف علی پی پی 165، ڈاکٹر خالد پرویز پی پی 166، صدام حسین چوہدری پی پی 173، نصیر احمد قادری پی پی 174، شفاقت علی مغل پی پی 152 کو پاکستان عوامی تحریک کے ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن