کشیدگی کے باوجود پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت جاری
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کشیدگی کے باوجود پاک ایران تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق تفتان بارڈر پر کسٹم کے دفاتر کھلے ہیں۔ تفتان میں پاک ایران بارڈر سے 100 سے زائد ٹرکوں کی آمد و رفت ہوئی۔ پاکستان سے چاول ، آلو اور دیگر اشیاء ایران بھیجی گئیں۔ ایران سے ایل پی جی اور دیگر پٹرولیم مصنوعات پاکستان آئیں۔ ڈی سی پنجگور نے کہا کہ پنجگور کے چیدگی بارڈر پر بھی تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔