• news

زرداری سے صاحبزادہ ابوالخیر کی ملاقات، انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال  

 لاہور+ اسلام آباد (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری اور جمعیت علماء پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سابق صدر پاکستان اور جے یو پی کے صدر کی موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں انتخابات سمیت دیگر کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی پی پی اور جے یو پی (نورانی) نے باضابطہ انتخابی اتحاد اور آٹھ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔ آٹھ نکاتی ایجنڈے میں کئی سیاسی اور سماجی مسائل اور باہمی امور کی انجام دہی کے لئے دو رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ 73 کے آئین کے مکمل نفاذ اور بالادستی کے لئے کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ ملکی و بین الاقوامی امور پر فیصلے قومی امنگوں کے مطابق کئے جائیں گے۔ مملکت خداداد پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن