• news

ایف سی کالج یونیورسٹی میں سوشل ویلفیئر پالیسی ڈرافٹ پر پالیسی ڈائیلاگ

لاہور(لیڈی رپورٹر ) محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ایف سی کالج یونیورسٹی میں سوشل ویلفیئر پالیسی ڈرافٹ پر پالیسی ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا۔ سنٹر فار پبلک پالیسی اینڈ گورننس میں منعقدہ اس سیشن میں ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید شفقت، سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ظہور حسین، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک، ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر ثمن رائے، ڈی جی پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ارشاد وحید، مقامی و بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندوں، سرکاری عہدیداران، ماہرین تعلیم، سٹیک ہولڈرز اور کثیر تعداد میں یونیورسٹی طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر این جی اوز صفدر عباس نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی سروسز اور زیرِ غور پالیسی ڈرافٹ پر پریزنٹیشن دی۔ شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے‘ سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب ظہور حسین نے کہا کہ سوشل ویلفیئر پالیسی وضع ہونے سے عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق سوشل ویلفیئر سروسز اور انتظامی معاملات میں بہتری آئیگی۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب مدثر ریاض ملک نے کہا کہ سوشل ویلفیئر پالیسی آئین پاکستان، مروجہ قوانین، SDG مقاصد اور بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن