• news

 چیئرمین پیپلز پارٹی وزیر اعظم بن کر  مہنگائی کا خاتمہ کرینگے: اشرف بھٹی 

 لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمداشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کو درپیش مسائل کا حل صرف اور صرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے وہ وزیر اعظم بن کر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کریں گے اور غریب عوام کی زندگی کو آسان بنائیں گے، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے ہم نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8فروری قوم کے حقیقی نمائندوں کی کامیابی کا دن ہو گا قوم نے سب کو آزما لیا۔

ای پیپر-دی نیشن