• news

ایران کو پاکستان پر حملہ نہیں  کرنا چاہیے تھا:ملی مجلس شرعی

لاہور (خصوصی نامہ نگار )ملی مجلس شرعی(تمام مکاتب فکر پر مشتمل دینی اتحاد) نے ایران اور پاکستان میں فضائی حملوں کے تبادلے پر نہایت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوّل تو ایران کو پاکستان پر حملہ نہیں کرنا چاہیے تھا خواہ یہ ان دہشت گردوں کے خلاف ہی کیوں نہ ہوتا جو پاکستان کے سرحدی علاقوں سے ایران میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرتے ہیں۔ ایران کو یاد رکھنا چاہیے کہ ایسے دہشت گردگروپوں کو مغربی ممالک کی خفیہ ایجنسیاں سپورٹ کرتی ہیں اور ان کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ مسلمان ممالک آپس میں الجھیں اور لڑیں۔ پاکستان اور افغانستان کے بارڈر پر بھی یہی کچھ ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن