• news

 پی اینڈ ڈی ‘ یو این ڈی پی پلس پراجیکٹ پر فنانسنگ معاہدے کی تقریب 

لاہور (کامرس رپورٹر ) پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب اور یو این ڈی پی پاکستان کے مبین پنجاب SDGs پلس پراجیکٹ پر فنانسنگ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب عبداللہ خان سنبل ایڈیٹوریم پی اینڈ ڈی میں منعقد ہوئی۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ افتخار علی سہو اور ریذیڈنٹ نمائندہ یو این ڈی پی ڈاکٹر سموئیل رایزک نے معاہدے پر دستخط کیے۔اس موقع پر سیکرٹری پی اینڈ ڈی، مظفر خان ، سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر حافظ پاشا، یو این ڈی پی افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار علی ساہو نے پی اینڈ ڈی بورڈ اور یو این ڈی پی کے درمیان شاندار شراکت داری کو سراہتے ہوئے پنجاب ایس ڈی جیز پلس پروجیکٹ کے اس فنانسنگ معاہدے پر دستخط کرکے اسے آگے بڑھانے کا اعادہ کیا۔معاہدے کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ ملکر معاشی مسائل کے حل تلاش کرنا ہے

ای پیپر-دی نیشن