• news

آسٹریلین اوپن‘نوواک جوکووچ تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سربیا کے ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ ، دفاعی اور دس بار کے آسٹریلین اوپن چیمپئن نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز ایونٹ کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 36 سالہ سربین ٹینس سٹا کو اب گیارہویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتنے کیلئے مزید پانچ فتوحات کی ضرورت ہے۔نوواک جوکووچ نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں میزبان حریف کھلاڑی الیکسی پوپیرین کوہرا کر میگا ایونٹ سے باہر کر دیا۔نوواک جوکووچ کی فتح کا سکور 3-6، 6-4، 6-7(4-7) اور 3-6 تھا۔تیسرے رائونڈ میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ ارجنٹائن کے ٹامس مارٹن ایچیوری سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن