آسٹریلین اوپن‘ نوواک جوکووچ مداح سے الجھ پڑے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے ٹینس سٹار نوواک جوکووچ مداح سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میچ کے دوران شائقین کی جانب سے جملے کسنے کا سلسلہ جاری تھا، نوواک ٹائی بریکر میں تیسرا سیٹ محفوظ کرنے کیلئیمتعدد سیٹ پوائنٹس بچائے جس کے بعد پہلے دو سیٹ دونوں کھلاڑیوں کے برابر رہے۔چوتھے سیٹ میں شائقین میں بیٹھے ایک شخص نے جوکووچ کو غصہ دلا دیا اور ان پر جملے کسنے لگا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جووکوچ قریب گئے اور مداح کو خاموش کرواتے ہوئے کہا کہ ’آؤ اور جو کہنا ہے میرے منہ پر آکر کہو۔ جس کے بعد وہ شخص خاموش ہوگیا۔