آسٹریلیا کیخلاف اچھی فائٹ کی لیکن نتائج نہیں آئے: سلمان علی آغا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ آسٹریلیا میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں اہم وقت پر غلطیاں کیں۔ اچھی فائٹ کی لیکن نتائج نہیں آئے،قومی ٹیم نے اہم وقت پرغلطیاں کی تبھی میچزہارے،پرفارمنس سے مطمن ہوں،بائولنگ میں بہتری کی کوشش کررہاہوں۔ شان مسعوداور مینجمنٹ نے مثبت کھیلنے کا پیغام دیا تھا، دورہ آسٹریلیا سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے،پی ایس ایل میں پرفارم کرکے ٹی20ٹیم میں جگہ بناناچاہتاہوں۔