پریذیڈنٹ ٹرافی: پی ٹی وی نے کے آر ایل کو 155 رنز سے ہرادیا
ؒلاہور(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن پی ٹی وی نے کے آر ایل کو 155 رنز سے شکست دیدی۔ کے آر ایل نے 426 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز 95 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم 270 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عبدالفصیح نے 103 رنز بنائے ۔ فیصل اکرم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔جہانداد خان نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔پریذیڈنٹ ٹرافی کا آخری راؤنڈ 21 جنوری سے شروع ہوگا۔ غنی گلاس اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں ایس این جی پی ایل کا مقابلہ ہائر ایجوکیشن کمیشن سے ہوگا۔ پی ٹی وی کی ٹیم واپڈا کا سامنا کرے گی۔