• news

 بیٹل ایکس پولو کپ ‘ ریجاس پولو ماسٹر پینٹس فائنل میں پہنچ گئی 

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)  بیٹل ایکس پولو کپ کے چوتھے روز ٹیم ریجاس پولو /ماسٹر پینٹس نے ڈی ایس پولو ٹیم کو 9-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ پول بی کی دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے چار چکرز کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو آخری چار چکروں میں ریجاس پولو/ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے ڈی ایس پولو ٹیم کو 9-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آٹھ چکرز کا سکور ریجاس پولو /ماسٹر پینٹس کی ٹیم 14.5 اور ڈی ایس پولو 10 رہا۔ ریجاس پولو /ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے چار، صوفی محمد ہارون نے تین، بلال حیات نون اور محب شہزاد نے ایک ایک گول کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن