ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسرز کے 40 رکنی وفدکا لاہور چیمبر کادورہ
لاہور(کامرس رپورٹر ) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز کے 40 رکنی اہم وفد نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے وفد کا استقبال کیا اور پاکستان کی بیرونی تجارت، ٹیکس کے نظام، معاشی منظر نامے اور پالیسی سازی میں نجی شعبے کے کردار سے متعلق امور پر روشنی ڈالی جبکہ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ زیادہ پیداواری لاگت برآمدات کے فروغ کی راہ میں آنے والی بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے۔ پاکستانی مصنوعات بہترین معیار کی حامل ہیں لیکن اعلیٰ پیداواری لاگت کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں مشکلات کا شکار ہیں۔ توانائی صنعت کا ایک بڑا خام مال ہے لیکن اس کی زیادہ قیمتیں مسائل پیدا کررہی ہیں