مسلم لیگ (ن) کا 2 فروری کو فیصل آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اپنے امیدواروں کی کمزور انتخابی مہم کے مدنظر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے الیکشن مہم کے جلسوں کے شیڈول میں تبدیلی کر لی اور فیصل آباد میں میاں نواز شریف کا جلسہ شیڈول کرلیا۔ پارٹی نے ابتدائی شیڈول میں مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں جلسہ نہیں رکھا تھا اور امیدواروں کو اپنے طور پر انتخابی مہم چلانے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن پارٹی امیدواروں کی کمزور پوزیشن اور انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کو درپیش آنیوالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے فیصل آباد 2فروری کو جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جلسہ سے میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔