بے حد تشویش ہے بارڈر آف پیس آج ہاٹ بن گیا،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت ) شاہ محمود قریشی نے اڈیالہ جیل میں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور سابق وزیر خارجہ بے حد تشویش ہے کہ بارڈر آف پیس آج ہاٹ بن گیا ہے ، 75سال کے تعلقات میں یہ نوبت نہیں آئی ، حکومت کو غور کرنا چاہیے ، ملکی حدودکی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں ہے ، افغانستان کے بارڈر پر اینٹیں لگانے کی بات ہو رہی ہے ، ایل او سی کے حالات پہلے سے سامنے ہیں ، الیکشن ایئر میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہو سکتا ہے ، گلگت بلتستان بارڈر پر بائیس سال سے احتجاج جاری ہے ، چاروں سرحدوں پر حالات فکرمندی والے ہیں ، لارجر بنچ نے میرے کاغذات نامزدگی کی اپیل مسترد کر دی ہے ، حلفیہ کہتا ہوں ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آفتاب باجوہ نے میرے سیل میں آ کر دستخط کرائے ۔