• news

مطالبا ت کی عدم منظوری ، آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس کا احتجاج

  اسلام آباد+ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار  ) سرکاری ملا ازمین نے رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا پاکستان کی قیادت میں  احتجاج کیا جس میں  میں اگیگا فیڈرل میں شامل تمام چھوٹی بڑی تنظیموں ایسوسی ایشنز کے قائدین سمیت سیکریٹیریٹ  ہزاروں ملازمین نے شرکت کی۔ ملازمین نے حکومت کی جانب سے  مطالبات نا ماننے  ملازمین دشمن اقدامت نہ روکمے پر الیکشن ڈیوٹی نہ دینے بائکاٹ اور ملک گیر احتجاج اور دھرنے کی دھمکی دی ۔اپنے خطاب میں رحمان علی باجوا نے نام نہاد اصلاحات کے نام پر ملازمین دشمن پینشن اصلاحات لیو انکیشمنٹ مردم شماری میں فرائض انجام دینے والے ملازمین کے بقایہ جات کی ادائیگی نہ کرنے اور وفاقی ملازمین کے مکانوں کے قوانین میں ردوبدل اور 15 ٹو بی کے خاتمے کو ملازمین دشمن قرار دیا اور حکومت وقت کو متنبہ کیا کہ اگر ملازمین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اگیگا کے پلیٹ سے سخت ردعمل آئے گا۔ننکانہ صاحب سے نامہ نگار  کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ضلع بھر کے ملازمین نے پنشن اور لیو انکیشمنٹ میں کمی کے نوٹیفکیشن کے خلاف اور اپنے مطالبات کے حق کی منظوری کے لئے قلم چھوڑ ہڑتال کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر محمد اکرم گجر، جنرل سیکرٹری رائے سداء کرامت، چیئرمین ایکشن کمیٹی چوہدری وقار علیم، سینئر نائب صدر ایپکا مشتاق احمد سیال، ضلعی انفارمیشن سیکرٹری غضنفر علی سمیت مختلف محکموں کے ایپکا عہدیدران نے کہا اگر حکومت نے ہمارے مطالبات فوری طور پر منظور نہ کیے تو صوبائی صدر ایپکا ظفر علی سمیت دیگر قائدین ایپکا کی کال پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن