• news

ملک کو معیشت سمیت مختلف چیلنجز درپیش ہیں، شاہیرہ شاہد

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے کہا ہے کہ ملک کو معیشت سمیت مختلف چیلنجز درپیش ہیں، امید کرتے ہیں کہ سیاسی جماعتیں ان مسائل کا ادراک کرتے ہوئے ان چیلنجز کے حل کو اپنے منشور کا حصہ بنائیں گی، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) نے چیلنجز پر قابو پانے اور ملکی صورتحال کو بہتر بنانے کی مثبت تجاویز تلاش کرنے کے لئے ایک بحث کا آغاز کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیپاکستانی رائے دہندگان کا بدلتا منظر نامہ اور منصفانہ نمائندگی میں سیاسی جماعتوں کا کردار کے عنوان سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام سیمینارز کے تسلسل کے چوتھے سیمینار سے افتتاحی کلمات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کو سیمینارز کے ذریعے اپنی آرا پیش کرنے کا موقع فراہم کرنے پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی کوششیں قابل تعریف ہیں ۔واضح رہے کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینارز میں مختلف سیاسی جماعتیں شرکت کر رہی ہیں اور ذرائع ابلاغ کے نمائند ے اورماہرین تعلیم بھی مباحثوں میں شرکت کرکے اپنی تجاویز پیش کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن