فضل الرحمن کی چینی سفیر سے ملاقات‘ سی پیک خطے میں استحکام لائے گا‘ فریقین
لا ہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور معاشی و اقتصادی امور پر بات چیت کی۔ دونوں راھنمائوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہ منصوبہ پورے خطے میں معاشی استحکام لائے گا۔ مولانا فضل رحمان نے ’’ ون چائنہ اصول’’ کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور تایئوان کے حوالے سے کسی بھی ملک کا چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں ہے۔ چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔