چین پاکستان میں 56.9 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ سرفہرست
اسلام آباد (این این آئی) چین نے دسمبر 2023 میں پاکستان میں 56.9 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی، جس سے مالی سال 24-2023 کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر میں مجموعی طور پر 292.8 ملین ڈالر کی چینی سرمایہ کاری ہوئی۔گوادر پرو کے مطابق مالی سال23 -2022 کے اسی عرصے میں پاکستان کو چین سے 333.1 ملین ڈالر کی براہ راست براہ راست سرمایہ کاری موصول ہوئی تھی۔گوادر پرو کے مطابق دسمبر میں چین نے 56.6 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے پاکستان میں سرفہرست سرمایہ کار کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھی، جو دنیا بھر کے مختلف ممالک سے پاکستان کو موصول ہونے والی کل 243.3 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا 23.4 فیصد ہے۔گوادر پرو کے مطابق اسی طرح مالی سال 24-2023 کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر کے عرصے میں پاکستان کو حاصل ہونے والی 933.7 ملین ڈالر کی مجموعی ایف ڈی آئی میں چین کی ایف ڈی آئی کا حصہ 32 فیصد ہے۔گوادر پرو کے مطابق ایف ڈی آئی کو راغب کرنے والے شعبوں میں بجلی، تعمیرات، تیل و گیس کی تلاش، ٹیکسٹائل، تجارت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شامل ہیں۔گوادر پرو کے مطابق مالی سال 24-2023 کے پہلے چھ ماہ جولائی تا دسمبر میں پاکستان کو چین کے ہانگ کانگ سے 191.1 ملین ڈالر، امریکہ سے 127.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 120.7 ملین ڈالر، نیدرلینڈز سے 69.3 ملین ڈالر، سنگاپور سے 23.4 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 22.8 ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ سے 20.5 ملین ڈالر، ملائشیا سے 18.5 ملین ڈالر، جنوبی کوریا سے 17.5 ملین ڈالر موصول ہوئے۔ فرانس سے 14.9 ملین ڈالر، بحرین سے 12.3 ملین ڈالر، لبنان سے 11.5 ملین ڈالر، ترکی سے 9.7 ملین ڈالر، کویت سے 8.8 ملین ڈالر، پاناما سے 6.5 ملین ڈالر، مالٹا سے 5.8 ملین ڈالر، اٹلی سے 5.1 ملین ڈالر، جرمنی سے 5 ملین ڈالر، کینیڈا سے 4.5 ملین ڈالر اور باقی دیگر ممالک سے ایف ڈی آئی موصول ہوئی۔