• news

سونے کے نرخ مستحکم، انٹر بنک میں ڈالر 25 پیسے مہنگا

کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 700 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے بھاؤ 13 ڈالر کی کمی سے 2032 ڈالر رہے۔ ادھرجمعرات کے روز انٹربنک میں ڈالر کی قدر25پیسے اضافے سے280.50 روپے رہی جبکہ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق قومی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2پیسے بڑھ کر 280.75 روپے ہوگئی۔ مقامی کرنسی مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت41پیسے بڑھ کر 305.98 روپے اور برطانوی پاؤنڈ54پیسے گھٹ کر 356.83 روپے ہو گیا۔ سعودی ریال کی قیمت فروخت 3پیسے بڑھ کر 74.93روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 5پیسے کے اضافے سے 76.79 روپے پر پہنچ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن