ہسپتالوں میں ٹیسٹ، داخلہ فیس میکنزم پر ہیلتھ کیئر کمشن سے جواب طلب
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہسپتالوں میں ٹیسٹ اور مریضوں کی داخلہ فیسوں کا میکنزم مقرر کرنے سے متعلق کیس پر ہیلتھ کئیر کمیشن سے دو ہفتوں میں حتمی رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹروں کی نجی پریکٹس پر پابندی سے متعلق، ہسپتالوں میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی تقرریوں اور اختیارات سے متعلق رپورٹس طلب کرلیں۔ عدالت نے گلی محلوں میں سرکاری ڈسپنسریاں کھولنے سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی۔ وکیل اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اپنایا کہ سرکاری ہسپتالوں کی سہولیات بہتر ہونی چاہئیں، گلی محلوں میں ڈسپنسریاں کھلنی چاہیے تا کہ ہر شخص براہِ راست ہسپتال نہ جائے۔