پتوکی میں طالب علم سے زیادتی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر پتوکی کے علاقے میں حفظ قرآن کے طالبعلم کو اوباش ملزموں نے مدرسہ میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ ناصرہ بی بی نے مقدمہ درج کرایا ہے کہ میرے نو سالہ بیٹے کو مدرسہ مرکز ام عمارہ میں ملزم علی نواز، شرافت علی، علی رضا نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔