• news

ملک بھر میں گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری

لاہور( این این آئی)سوئی ناردرن کے تحت پنجاب، خیبر اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گیس چوری کے خلاف جاری کریک ڈائون کے دوران مزید337گیس کنکشنزمنقطع جبکہ 4.47 ملین سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سوئی ناردرن گیس نے لاہور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15گھریلو کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر 11کنکشنزمنقطع کیے مزید گیس چوروں کے خلاف ایک ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی اور 5 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔راولپنڈی میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 52کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر 1کنکشن منقطع ،گیس چوروں کو  3.5لاکھ کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔شیخو پورہ میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 30کنکشنزمنقطع جبکہ 30 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ملتان میں ریجنل ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 12جبکہ کمپریسر کے استعمال پر 29گیس کنکشنزمنقطع کیے جبکہ گیس چوروں کے خلاف ایک ایف آئی آر درج اور 20 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ۔سوئی ناردرن گیس نے پشاور /کرک میں میٹر سے چھیڑ چھاڑ،گیس کے براہ راست استعمال، غیر قانونی کنکشن پر 97کنکشنزمنقطع کیے اور 30لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے،مزید گیس چوروں کے خلاف5ایف آئی آر بھی درج کروائی۔ساہیوال میں ٹیم نے کمپریسر کے استعمال پر 9گیس کنکشنزمنقطع کیے گئے۔بہالپور میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر 49گھریلو کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر 16کنکشنزمنقطع کیے اور 2 لاکھ سے زائد کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔فیصل آ باد میں ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 2گیس کنکشنزجبکہ کمپریسر کے استعمال پر 14کنکشنزمنقطع کیے گئے اور 30 ہزار کے جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن