ایران پاکستان پڑوسی، اب بھی وقت منفی اقدامات نہ کریں: فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان+اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان پڑوسی ہیں، اب بھی وقت ہے ہم کوئی منفی اقدامات نہ کریں۔ نوازشریف اور ان کے خاندان کے ساتھ بھی مظالم کیے گئے۔ پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں یہودی لابی اب بھی بانی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔ مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔ جھوٹ بولتے ہیں کہ یہ پاکستان کے لیے کھڑا ہے، یہ پاکستان کے خلاف کھڑا ہے۔