خطہ پہلے ہی تنازعات کا شکار، غلط حساب کتاب خطرناک: امریکی اخبار
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی اخبار نے کہا ہے کہ ایرانی حملہ پاک ایران تعلقات خراب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسے وقت میں جب خطہ پہلے ہی تنازعات کا شکار ہے غلط حساب کتاب خطرناک ہو سکتا ہے۔ خطے میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے اور تہران تیزی سے ہدف بن گیا ہے۔ ایرانی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت سخت گیر لوگوں کے بڑھتے مطالبات پر اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہتی تھی۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے ڈائریکٹر علی واعظ نے کہا کہ ایران نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ وہ ان صلاحیتوں کو اپنے وطن کے دفاع سے کم کسی چیز کیلئے استعمال کرنے پر تیار نہیں ہے۔