الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی تو مزاحمت کرینگے: شہباز شریف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔ توقع نہیں تھی کہ ایران ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے درست جواب دیا۔ ایران اور پاکستان دونوں دہشتگردی کا شکار ہیں۔ یہ معاملہ باہمی گفت و شنید سے حل ہو سکتا ہے۔ ایران کی طرف سے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔الیکشن میں 18 دن باقی ہیں۔ ایسے وقت میں الیکشن کا التواء پاکستان اور جمہوریت کیلئے نقصان دہ ہو گا۔ انشاء اﷲ الیکشن میں خیر نکلے گی۔