• news

گوجرانوالہ: صلح کیلئے جمع 2 گروپوں میں فائرنگ، 2 افراد قتل، راہگیر کانسٹیبل بھی مارا گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوندلانوالہ میں دو گروپوں میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق  اعوان گروپ کی علاقہ میں دیگر افراد سے دشمنی چلی آ رہی ہے‘ گذشتہ روز دونوں گروپوں کو صلح کیلئے بلوایا گیا تھا جہاں پر توتکار کے بعد دونوں گروپوں میں جھگڑا ہوگیا جس پر اعوان گروپ کی طرف فائرنگ کردی گئی جس کے نتیجہ میں نعیم اور عظیم گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس دوران کانسٹیبل محمد اکرم جو وہاں سے گزر رہا تھا نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو ملزمان نے  کانسٹیبل پر گاڑی چڑھا دی جس سے وہ بھی جاں بحق ہوگیا۔ اروپ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ای پیپر-دی نیشن