سرگودھا: آزاد امیدوار صادق علی کا انتقال این اے 85 میں الیکشن روک دیا گیا
سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا کے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار کے انتقال کے باعث حلقہ این اے 85 میں 8 فروری کو ہونے والا انتخاب روک دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے امیدوار سابق ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار سابق ایم این اے چوہدری عامر سلطان چیمہ سمیت 21امیدواروں کے قومی اسمبلی کے حلقہ 85 سے نشانات الاٹ ہونے پر الیکشن سرگرمیاں جاری تھیں کہ اس حلقہ این اے 85 سے شپ کے نشان پر آزاد امیدوار صادق علی سکنہ چک 142 انتقال کر گئے۔