• news

مسلم حکمران اسرائیل کے سرپرست اور حمایتی ممالک کامکمل بائیکاٹ کریں: مولانا محمد علی قادری 

لاہور (کلچرل رپورٹر) تحفظ پاکستان کے سربراہ اور مسجد پیر شیرازی کے خطیب مولانا محمد علی قادری نے اپنے پریس نوٹ میں کہا ہے کہ اس وقت غزہ کے انسانی المیہ پر مسلم امہ کی مجرمانہ چشم پوشی نہایت تکلیف دہ امر ہے۔ ان کی خاموشی، بے حسی، ناجائز اسرائیلی ریاست کا حوصلہ بڑھا رہی ہے۔ مسلم حکمرانوں کو فوری طور پر اسرائیل کے سرپرست اور حمایتی ممالک کے ساتھ تعلقات پر فوری نظرثانی کرنی چاہئے اور ان کی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لئے منظم مہم بھی چلانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے پاس تو تیل کا موثر ہتھیار ہے اور بین الاقوامی بحری گزر گاہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن