پی اینڈ ڈی اجلاس:سکیموں کیلئے 6ارب 41کروڑ 3لاکھ روپے کے فنڈز منظور
لاہو ر (کامرس رپورٹر )پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 43ویں اجلاس میں پبلک بلڈنگ اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر زکی 3ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 6ارب 41کروڑ 3لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کی۔دھرم پورہ لاہور میں بیچلر رہائش اور جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کی تعمیر کیلئے 3ارب 86کروڑ 91لاکھ 22ہزار روپے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر چنیوٹ میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کیلئے 2ارب 49کروڑ 22لاکھ 59ہزار روپے اور لئی نالہ منصوبہ کے ساتھ ٹرنک / آؤٹ فال سیور کی فزیبلٹی سٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن (پی سی II) کیلئے 4کروڑ 89لاکھ 20ہزار روپے شامل ہیں۔