• news

ہم 9 نہیں 28 مئی والے، عوام 8 فروری کو نوازشریف کو وزیراعظم بنائیں: رانا تنویر

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار این اے 114سابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے دانشمندانہ فیصلوں کی ضرورت ہے جس کی صلاحیت صرف (ن) لیگ کی قیادت کے پاس ہے۔ قومی الیکشن ملک میں خوشحالی ترقی امن و استحکام لائیں گے۔ ارض پاک کو میلی نظر سے دیکھنے والے ناکام ہونگے عوام کے ووٹ کی طاقت سے منتخب ہونے والے لیگی ارکان اسمبلی اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر عوام کی تقدیر بدلنے کی جدوجہد کریں گے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے خواب کو میاں نواز شریف کی قیادت میں شرمندہ تعبیر کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ میں مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم 9مئی والے نہیں بلکہ 28مئی والے ہیں، غیور عوام نواز شریف کا قرض 8فروری کو ووٹ کے ذریعے اتاریں گے اور انہیں وزیر اعظم بنائیں گے، یہ الیکشن نہیں بلکہ ملک کی بقاء کی جنگ ہے جس میں پوری قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن