• news

ن لیگ کی قیادت میں ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ووٹرز 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور شیر کے انتخابی نشان پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی کی راہ ہموار کریں۔ ان شاء اللہ ن لیگ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا موجودہ حالات کے پیش نظر عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔  8 فروری کا الیکشن نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کا ضامن ہے۔ عوام نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کی باگ ڈور مسلم لیگ کو سونپنے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا مقصد اپنی عوام کی خدمت ہے۔ ان شاء اللہ 8 فروری کو عوامی طاقت سے مخالفین کو عبرتناک شکست دیں گے ۔ شیر میدان میں نکل چکا ہے گیدڑ بھاگ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن