• news

 پاکستان ایران تعلقات معمول پر آنے سے فضائی ٹریفک بہتر، پروازوں میں اضافہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد فضائی ٹریفک میں بھی بہتری آگئی۔ مغربی سمیت سے پاکستان کی حدود میں آنے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔ ایران سمیت مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود آنے والی پروازوں کی تعداد معمول پر آ گئی۔ یومیہ 700 پروازیں پاکستان کی فضائی حدود سے گزر رہی ہیں۔ پاک ایران کشیدگی کے پیش نظر گزشتہ دنوں پاکستانی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد یومیہ 400 تک آگئی تھی۔ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کر کے گزرنے والی پروازوں سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خطیر آمدنی ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن