پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)پی ٹی اے کے زونل آفس نے فیڈرل انوایسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں واقع موبائل فون کمپنی کی فرنچائزز کے خلاف کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئیں۔