پشاور، فضل الرحمن،ایمل ولی خان پر حملے کا منصوبہ، 2 دہشت گردوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور(آئی این پی ) پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی )نے 2 دہشتگردوں کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا جو سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف)فضل الرحمن اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے رہنما ایمل ولی خان پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ خودکشں بمبار سمیت 2 گرفتار دہشتگردوں کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔