پراپرٹی ٹائیکون ان کے بیٹے کی تمام جائیدادیں، گاڑیاں، بنک بیلنس منجمد
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) 190ملین پائونڈز کے القادر ٹرسٹ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے حکم نامے کے تحت پراپرٹی ٹائیکون اور ان کے صاحبزادے کی تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بنک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ عدالتی حکمنامے میں درج تمام جائیدادیں، گاڑیاں اور بنک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ منجمد گاڑیوں میں لینڈ کروزر، بی ایم ڈبلیو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یکم دسمبر2023 ء کو نیب کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد4 دسمبر کو احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پائونڈز کا القادر ٹرسٹ ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے پراپرٹی ٹائیکون وزیر اعظم کے سابق معاونین خصوصی مرزا شہزاد اکبر اور زلفی بخاری اور دیگر تین افراد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تھے۔