• news

مخالفین کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدرو سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک کو دوبارہ ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنائیں گے عوام ان پر اعتماد کا اظہار کررہی ہے اور 8 فروری کو (ن) لیگ کی فتح یاب ہوگی، ہمارا ماضی ہمارا گواہ ہے ہمیں جھوٹے اور کھوکھلے وعدوں کی ضرورت نہیں، ہم نے پہلے بھی ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالا اور اب بھی نوازشریف کی قیادت میں (ن) لیگ ہی مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، مخالفین اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے، اپنے ایک بیان میں محمد عارف خان سندھیلہ نے کہاکہ مہنگائی،غربت، بے روزگاری اور لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہم میدان میں اترے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں، آئندہ انتخابات میں عوام کی طاقت سے وفاق سمیت تمام صوبوں میں حکومت تشکیل دے کر نواز لیگ ملک کو معاشی و سیاسی عدم استحکام سے چھٹکارا دلائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن