• news

بنک سے قرض لیکر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا: وزیر خزانہ

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ بینک سے قرض لے کر کاروبار کرنے کی سوچ سے نکلنا ہوگا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تحت کیپٹل مارکیٹ کے مستقبل کو بااختیار بنانے کے لیے آئی پی او سمٹ 2024ء سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں اصلاحات لے کر آئے ، رواں مالی سال زرعی ترقی کی شرح 5فیصد سے زائد رہے گی جب کہ صنعتی ترقی 2فیصد سے زائد رہے گی۔ زائد شرح سود میں کیپٹل مارکیٹ بہتر پرفارم نہیں کرسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن