• news

انکم ٹیکس ایپلٹ ٹربیونل، ارکان کا تقرر ہائیکورٹ نے غیر قانونی قرار دیدیا

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان  خان اور جسٹس عابد عزیز شیخ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے چیئرمین انکم ٹیکس ایپلٹ ٹربیونل اور ممبران کی تقرریوں کو غیر قانی قرار دے دیا۔ تحریری فیصلے میں دو رکنی بنچ نے ایک رکنی بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر لی، بنچ نے نئی حکومت کے آنے تک چیئرمین اور ممبران کو کام کرنے کی اجازت د یتے ہوئے سماعت فروی کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اپیل میں نشاندہی کی گئی کہ چیئرمین انکم ٹیکس ایپلٹ ٹربیونل میاں توقیر اسلم کی ریگولر تعیناتی نہیں کی گئی بلکہ انھیں نگران مقرر کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن