• news

’’نگران حکومت کو اختیار نہیں‘‘ ڈرائیونگ لائسنس فیس اضافے کیخلاف ہائیکورٹ میں رٹ

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا۔ غلام عباس ہرل ایڈووکیٹ نے مئوقف اپنایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے منافی ہے۔ نگران حکومت کے پاس فیسوں میں اضافے کا اختیار نہیں ہے۔ نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلانے کے لیے ہے۔ عدالت ڈرائیونگ لائسنس کی فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔ عدالت پرانی فیسوں پر ہی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا حکم جاری کرے۔

ای پیپر-دی نیشن